Wednesday , June 28 2017
Home / Top Stories / سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی زندگی پر فلم میں انوپم کھیر کا مرکزی کردار

سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی زندگی پر فلم میں انوپم کھیر کا مرکزی کردار

حیدرآباد ، 7 جون (ایم اے سلام) سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی زندگی پر مبنی ایک فلم میں بالی ووڈ ایکٹر انوپم کھیر اُن کا کردار نبھائیں گے۔ یہ فلم منموہن سنگھ کے میڈیا اڈوائزر رہ چکے سنجے بارو کی تصنیف پر مبنی ہوگی۔ سنجے کی کتاب ’’دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر ۔ دی میکنگ اینڈ اَن میکنگ آف منموہن سنگھ‘‘ سال 2014ء کے لوک سبھا انتخابات سے قبل بازار میں آئی تھی۔ اس میں منموہن سنگھ کے وزیراعظم کے طور پر خدمات کو دکھایا جائے گا۔ یہ فلم ڈسمبر 2018ء میں ریلیز ہونے کی توقع ہے۔ فلم کے پروڈیوسر سنیل بوہرہ نے ’سیاست نیوز ‘ کو بتایا کہ یہ فلم ایک بڑے سیاسی ڈرامہ جیسی ہوگی۔ فلم کا اسکرین پلے قومی ایوارڈ یافتہ رائٹر ہنسل مہتا نے لکھا ہے۔ اس فلم کے ساتھ وجئے رتناکر پہلی بار ڈائریکشن میں قسمت آزمائی کرنے جارہے ہیں۔ منموہن سنگھ کے کردار کو نبھانے کیلئے انوپم کھیر سے بات چیت مکمل کرلی گئی ہے۔ اور اب فلم کیلئے باقی کرداروں کا انتخاب ہونا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT