Tuesday , September 26 2017
Home / پاکستان / سابق وزیراعظم گیلانی اور امین فہیم کی گرفتاری کا حکم

سابق وزیراعظم گیلانی اور امین فہیم کی گرفتاری کا حکم

کراچی27 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)  وفاقی انسداد بدعنوانی عدالت (اینٹی کرپشن کورٹ) نے تجارتی ترقی کے ادارے (ٹڈاپ) کرپشن کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، 10 ستمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔ جمعرات کے روز وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ کے جج محمد عظیم کی عدالت میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کرپشن کیس کی سماعت ہوئی تو ایف آئی اے کی جانب سے علی اکرم زرداری نے ملزمان کیخلاف 12 نئے مقدمات کے چالان پیش کئے، تفتیشی افسر علی اکرم زرداری نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم، سیکرٹری محمد زبیر و دیگر کے خلاف ٹڈاپ کیس میں 70 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم کے خلاف پہلے بھی 12 مقدمات کے چالان عدالت میں پیش کئے جا چکے ہیں تاہم دونوں ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لئے ضمانت کروا رکھی ہے۔ تفتیشی افسر نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف مزید نئے  12 مقدمات کا چالان پیش کیا گیا ہے، ملزمان کو عدالت کی جانب سے پیش ہونے کا حکم بھی دیا گیا ہے تاہم ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے لہذا ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں۔ عدالت کے جج محمد عظیم نے ایف آئی کی جانب سے 12 نئے مقدمات  کا چالان منظور کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما  یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم ،سیکرٹری محمد زبیر سمیت تمام ملزمین کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزمین کو بہرصورت پیش کیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT