Friday , March 24 2017
Home / شہر کی خبریں / سابق وزیر داخلہ مادھو ریڈی کی 17 ویں برسی پر خراج

سابق وزیر داخلہ مادھو ریڈی کی 17 ویں برسی پر خراج

حیدرآباد 7 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ تلگودیشم قائدین نے سابق وزیرداخلہ آنجہانی اے مادھو ریڈی کو اُن کی 17 ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہاکہ آنجہانی اے مادھو ریڈی اپنی سیاسی زندگی میں ہمیشہ مثالی سیاسی اقدار پر کاربند رہے بلکہ نوجوانوں کیلئے ایک مثالی قائد ثابت ہوئے۔ بشیر باغ چوراہے پر اے مادھو ریڈی کے مجسمہ کی گلپوشی کی گئی اور خراج عقیدت پیش کیا۔ مسرس اے ریونت ریڈی کارگزار صدر تلنگانہ تلگودیشم ‘ آر چندرشیکھر ریڈی رکن پولیٹ بیورو و سابق ایم پی، شریمتی اے اوما مادھو ریڈی، ایم این سرینواس، سارنگا پانی و دیگر قائدین موجود تھے۔ مسٹر اے ریونت ریڈی نے کہاکہ آنجہانی اے مادھو ریڈی نے ضلع نلگنڈہ کے فلورائیڈ سے متاثرہ مقامات کے عوام کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے مؤثر و مثبت اقدامات کئے۔ علاوہ ازیں نہ صرف ضلع نلگنڈہ بلکہ ریاست کی ہمہ جہتی ترقی کی آنجہانی مادھو ریڈی نے گرانقدر خدمات انجام دیں۔ انھوں نے کہاکہ آنجہانی مادھو ریڈی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تلنگانہ میں تلگودیشم کے سابق موقف کو بحال کرنے اور پارٹی کو ہر سطح پر مضبوط و مستحکم بنانے مسلسل جدوجہد کی جائے گی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT