Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / سابق و موجودہ کرکٹرس کو تہنیت کی پیشکشی

سابق و موجودہ کرکٹرس کو تہنیت کی پیشکشی

حیدرآباد 16 اگسٹ ( این ایس ایس )حیدرآباد اسٹیٹ ویٹیرنس کرکٹ اسوسی ایشن نے ‘ جو ویٹیرنس بی سی سی آئی سے ملحقہ تنظیم ہے آج کرکٹ کارنیوال کا انعقاد عمل میں لایا اور کئی سابقہ و موجودہ ٹسٹ و راجنی ٹرافی کرکٹرس کو تہنیت پیش کی ۔ یہ تقریب تھاپر اسٹیڈیم اے او سی سنٹر سکندرآباد میں منعقد ہوئی ۔ حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر ارشد ایواب اور اعزازی سکریٹری برائے ویٹیرنس وجئے موہن راج نے 1960 کے بعد سے ریاست کے کرکٹرس کو تہنیت پیش کی ۔ جن ویٹیرنس کو تہنیت پیش کی گئی ان میں ارشد ایوب ‘ محمد اظہر الدین ‘ وینکٹ پتی راجو ‘ وی وی ایس لکشمن ‘ وجئے موہن راج ‘ موہن ‘ نوئل ڈیوڈ ‘ راجیش یادو ‘ سواروپ ‘ احتشام ‘ دلیپ ریڈی ‘ مہیشور سنگھ ‘ لوکیندر راج ‘ اروند شیٹی ‘ عبدالعظیم ‘ اکشت ریڈی اور دوسرے شامل ہیں۔ یہ تقریب ویٹیرنس کرکٹ اسوسی ایشن آف حیدرآباد کے صدر کیپٹن منوہر شرما کی 75 ویں یوم پیدائش کی یاد میں منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سابق کرکٹ کپتان محمد اظہر الدین نے اپنے کیرئیر کی یاد تازہ کی اور ہر ایک سے اظہار تشکر کیا ۔ انہوں نے وی وی ایس لکشمن کے تعلق سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی یہ کہتا ہے کہ لکشمن ‘ ان ( اظہر الدین ) کی طرح کھیلتے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ خود لکشمن کی طرح کھیلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں جتنے بھی کرکٹرس اب تک پیدا ہوئے ہیں ان میں لکشمن سب سے بہتر ہیں۔ وجئے موہن راج اور وی وی ایس لکمشن نے بھی اظہار خیال کیا ۔

TOPPOPULARRECENT