Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / سابق پولیس کمشنر ممبئی راکیش ماریا ہی شینا بورا قتل کیس کی تحقیقات کریں گے

سابق پولیس کمشنر ممبئی راکیش ماریا ہی شینا بورا قتل کیس کی تحقیقات کریں گے

ممبئی ۔ 9 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی پولیس کمشنر کی حیثیت سے تبادلہ کے ایک دن بعد سینئر آئی پی ایس عہدیدار راکیش ماریا کو حکومت مہاراشٹرا سے ایک سرکاری پیام موصول ہوا ہے جس میں ان سے خواہش کی گئی ہے کہ سنسنی خیز شینا بورا قتل کیس کی تحقیقات کی نگرانی کریں۔راکیش ماریا کو ترقی دیکر ڈائرکٹر جنرل ہوم گارڈس مقرر کرنے کے بعد بی جے پی زیر قیادت مہاراشٹرا کی حکومت نے وضاحت کی کہ وہ شینا بورا کیس تحقیقات کی نگرانی کریں گے۔ ان کے تبادلہ پر مختلف گوشوں سے کئی سوالات اٹھائے جارہے تھے۔ مملکتی وزیر داخلہ رام شنڈے کے مطابق ماریا کو سرکاری طور پر اس کیس کا نگرانکار بنایا گیا ہے۔ کیس کی تحقیقات کرنے والے آفیسرس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نئے پولیس کمشنر احمد جاوید کو بھی اپنی تحقیقات کی تفصیلی رپورٹ پیش کرے۔

TOPPOPULARRECENT