Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / سابق چیف جسٹس التمش کبیر کا انتقال

سابق چیف جسٹس التمش کبیر کا انتقال

کولکتہ/ نئی دہلی ۔ 19فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف جسٹس آف انڈیا التمش کبیر کا آج دوپہر شہر کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا ۔ 68سالہ التمش کبیر گردے کے مرض میں مبتلا تھے اور اس سے مربوط کئی دیگر امراض بھی انہیں لاحق تھے ۔ انہوں نے 2:52 منٹ پر آخری سانس لی ۔ ورثاء میں ان کی شریک حیات ‘ ایک دختر اور ایک فرزند کے علاوہ داماد لیون ڈیسوزا شامل ہیں ۔ التمش کبیر 29ستمبر 2012ء کو چیف جسٹس آف انڈیا مقرر ہوئے تھے اور 19جولائی 2013ء کو سبکدوش ہوئے تھے ۔ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانونی اصلاحات کیلئے ان کی خدماتہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے آج ان کے المناک انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔

TOPPOPULARRECENT