Thursday , August 24 2017
Home / سیاسیات / سابق چیف منسٹر ہوڈا سے پوچھ تاچھ انڈسٹریل پلاٹس کے الاٹمنٹ کا کیس

سابق چیف منسٹر ہوڈا سے پوچھ تاچھ انڈسٹریل پلاٹس کے الاٹمنٹ کا کیس

نئی دہلی ، 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے آج سابق چیف منسٹر ہریانہ بھوپندر سنگھ ہوڈا اور یو پی ایس سی ممبر چھتر سنگھ سے پنچکولا میں 14 صنعتی یونٹوں کے الاٹمنٹ میں مبینہ بے قاعدگیوں کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کی ہے۔ ہوڈا اور چھتر سنگھ جو الاٹمنٹس کے وقت پرنسپل سکریٹری برائے چیف منسٹر تھے، انھیں سی بی آئی تحقیقات کاروں نے یہاں ایجنسی کے ہیڈکوارٹرز میں حاضری کیلئے طلب کیا تھا۔ یہ کیس سی بی آئی ایف آئی آر سے متعلق ہے کہ ہوڈا کی بطور چیف منسٹر میعاد کے دوران 14 صنعتی پلاٹس کے الاٹمنٹ میں کرپشن کی تحقیقات کی جائے۔ ایف آئی آر کے مطابق انڈسٹریل پلاٹس الاٹمنٹ کے بعض شرائط میں مبینہ الٹ پھیر کرتے ہوئے 14 افراد کو دے دیئے گئے۔ ان خلاف ورزیوں میں یہ بھی شامل ہے کہ اُن کی درخواستوں کو ادخال کی آخری تاریخ کے بعد بھی قبول کرلیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT