Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / سابق ڈپٹی ایگزیکیٹیو انجینئرو دو دیگر کو سزاء

سابق ڈپٹی ایگزیکیٹیو انجینئرو دو دیگر کو سزاء

حیدرآباد ۔ 22 اگست (پریس نوٹ) ڈائرکٹر جنرل اے سی بی، ٹی ایس، حیدرآباد کے بموجب فرسٹ ایڈیشنل اسپیشل جج برائے ایس پی ای اور اے سی بی معاملات، حیدرآباد نے سری ایس نرسمہلو ڈپٹی ای ای، (اے او 1) اور وی وینکٹیشور ریڈی، اے ای (اے او 2) محکمہ انڈومنٹ، محبوب نگر ڈیویژن اور ٹی وینو گوپال، ایگزیکیٹیو آفیسر (اے او 3) سری جوگو لمبا بالا برہمیشورا سوامی دیواستھانم، عالم پور، محبوب نگر ڈسٹرکٹ کو دفعہ 248(1)cr.p.c. کے تحت مجرم قرار دیا اور چھ ماہ کی سزائے بامشقت اور 1000 روپئے فی کس جرمانہ ادا کرنے کا فیصلہ سنایا اور اگر جرمانہ ادا نہ کیا جائے تو مزید تین ماہ آسان سزائے قید، پی سی ایکٹ 1988 کی دفعہ 7 کے مطابق سنائی۔ مزید انہیں ایک سال کی سزائے قید بامشقت اور 1000 روپئے جرمانہ ادا کرنے اور جرمانہ ادا کرنے میں ناکامی کی صورت میں مزید تین ماہ کی عام قید کی سزاء کے احکام انسداد رشوت ستانی قانون 1988ء کی دفعہ 13(1)(d) r/w13(2) کے مطابق سنائے۔ قبل ازیں تینوں خاطی عہدیداروں کو محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے 10 نومبر 2003ء کو اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ بل کی تیاری اور ادائیگی کیلئے دفتری تائید کیلئے شکایت کنندہ سے فی کس 10,000/- روپئے رقم بطور رشوت طلب اور قبول کررہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT