Thursday , May 25 2017
Home / سیاسیات / سابق کانگریس حکومت فرائض کی انجام دہی میں ناکام ‘ مودی

سابق کانگریس حکومت فرائض کی انجام دہی میں ناکام ‘ مودی

سلواسہ ( دادرا نگر حویلی ) 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مرکز کی سابقہ کانگریس حکومت پر الزام عائد کیا کہ اس نے اپنے فرائض پورے نہیں کئے اور اس کی بجائے اس کیلئے ریاستی حکومتوں کو ذمہ دار قرار دیدیا ۔ یہاں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مرکز کی ذمہ داری ہے کہ قبائلیوں کو اراضی حقوق فراہم کئے جائیں۔ سابقہ کانگریس حکومت نے اس کیلئے ہمیشہ ریاستی حکومت کو مورد الزام ٹہرایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قبائلیوں کے اراضی حقوق میں گجرات اور مدھیہ پردیش نے بہترین ترقی کی ہے لیکن حکومت ہند اور کانگریس قائدین قبائلی عوام کو اکساتے رہے کہ ( گجرات میں ) مودی حکومت قبائلیوں کو اراضی حقوق نہیں دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ ملک کے وزیر اعظم بنے انہوں نے محسوس کیا کہ یہ مرکز کی ذمہ داری کہ قبائلیوں کو اراضیات فراہم کی جائیں ۔ یہ ذمہ داری ریاستوں کی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس مرکز میں 10 سال تک برسر اقتدار رہی لیکن اس نے یہ ذمہ داری ہمیشہ ریاستی حکومتوں پر عائد کی اور خود بری الذمہ ہونے کی کوشش کی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT