Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / سابق کپتان اظہر علی ٹیم سے خارج

سابق کپتان اظہر علی ٹیم سے خارج

کراچی ۔16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )  قیادت سے ہٹتے ہی اظہرعلی کا کرئیر بھی مشکلات میں گھیر گیا ہے اور انہیں ویسٹ انڈیز کے دورے کیلئے سلیکٹرس نے ونڈے ٹیم کے قابل بھی نہہیں سمجھا لیکن احمد شہزاد اور کامران اکمل کو واپسی ہوئی ہے جو محددو اوورس کی ٹیموں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ۔آسٹریلیا کے خلاف سیریز تک قیادت کے فرائض انجام دینے والے اوپنر اظہرعلی کو بطور کھلاڑی بھی جگہ نہ مل سکی،عمر اکمل کو ناقص فٹنس کا خمیازہ بھگتنا پڑا ہے جبکہ  یاسر شاہ ناقص کارکردگی پر ٹیم سے باہر ہو گئے ۔ محمد عامر کیلئے  ٹوئنٹی20  میں آرام کی سہولت فراہم کر دی گئی۔ پاکستان سوپر لیگ کی دریافت شاداب خان اور فخر زمان بھی منتخب ہو گئے ،عثمان شنواری اور رومان رئیس کو دوبارہ صلاحیتوں کے اظہار کا موقع مل گیا،آصف ذاکر،فہیم اشرف اور محمد اصغر پچاس اوورز کیلئے منتخب  ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انضمام الحق کی سرپرستی میں قائم  سلیکشن کمیٹی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور ٹی ٹوئنٹی کے علاوہ ونڈے ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی مشاورت سے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے مختصر طرز کی کرکٹ سیریز کیلئے ٹیموں کا اعلان کر دیا جہاں پاکستانی کرکٹ ٹیم چار ٹی ٹوئنٹی اور تین ونڈے میچز کھیلے گی۔ آسٹریلیائی دورہ تک ونڈے ٹیم کی قیادت کرنے والے اظہرعلی کو نظر انداز کرنا انتہائی حیران کن فیصلہ کہا جا سکتا ہے جن کو عام کھلاڑی کی حیثیت سے بھی ٹیم میں جگہ نہیں مل سکی جبکہ عمر اکمل کو ناقص فٹنس اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ناقص کارکردگی کی بنیاد پر قابل غور نہیں سمجھا گیا۔

TOPPOPULARRECENT