Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / سابق گورنر اے آر قدوائی کا انتقال

سابق گورنر اے آر قدوائی کا انتقال

نئی دہلی، 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بہار اور مغربی بنگال کے سابق گورنر اخلاق الرحمان قدوائی کا آج یہاں ایسکورٹس اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 96 برس کے تھے ۔ پسماندگان میں دو لڑکے اور چار لڑکیاں ہیں۔ مسٹر قدوائی یکم جولائی 1920 کو اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے بڑا گاؤں میں پیدا ہوئے تھے ۔ وہ دوبار 1979سے 1985تک اور 1993 سے 1998تک بہار کے اور 1998 سے 1999تک مغربی بنگال اور 2004 سے 2009 تک ہریانہ کے گورنر رہے ۔ عوامی زندگی میں ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں 2011 میں انہیں پدم وبھوشن سے نوازا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT