Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / ساتویں پے کمیشن کو مہلت، مرکزی کابینہ کا فیصلہ

ساتویں پے کمیشن کو مہلت، مرکزی کابینہ کا فیصلہ

نئی دہلی ۔ 26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ساتویں پے کمیشن کی میعاد میں مزید چار ماہ یعنی 31 ڈسمبر تک توسیع کردی گئی ہے تاکہ تقریباً 48 لاکھ مرکزی حکومت کے ملازمین اور 55 لاکھ وظیفہ یابوں کے اجرتوں پر نظرثانی کی سفارشات پیش کرسکیں۔ امکان ہیکہ ان سفارشات کا اثر ریاستی حکومت کے ملازمین پر بھی مرتب ہوگا۔ مرکزی کابینہ نے اس کی 18 ماہی میعاد کے اختتام سے صرف ایک دن پہلے توسیع کا فیصلہ کیا۔ کابینہ نے دیگر پسماندہ طبقات کی مرکز کی فہرست میں ترمیمات کی بھی اجازت دے دی۔ گجرات اور اتراکھنڈ کے چند طبقوں کو اس فہرست میں شامل کرنے کی تجویز ہے۔ مرکزی کابینہ کے اجلاس کی صدارت وزیراعظم نریندر مودی نے کی، جس نے دیگر پسماندہ طبقات کی مرکز کی فہرست میں ترمیمات کی اجازت دے دی تاکہ گجرات اور اتراکھنڈ کے چند طبقوں کو اس فہرست میں شامل کیا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT