Tuesday , May 23 2017
Home / جرائم و حادثات / ساتھیوں کی سازش پر خودکشی

ساتھیوں کی سازش پر خودکشی

حیدرآباد ۔ 14 اپریل ۔ ( سیاست نیوز) الوال کے علاقہ میں ایک شخص نے ساتھیوں کی مبینہ سازش سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 51 سالہ رمیش بابو جس نے چند سال قبل اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ ایک بزنس کاآغاز کیا تھا اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق رمیش بابو ساتھیوں کی جانب سے پریشان تھا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس کے ساتھی آئی ٹی و دیگر ادائیگی کی ذمہ داری اس کے ذمہ کررہے تھے جبکہ آمدنی اور اخراجات سے یہ شخص ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT