Monday , July 24 2017
Home / جرائم و حادثات / ساتھی طالبہ کو حاملہ کرنے والا گرفتار

ساتھی طالبہ کو حاملہ کرنے والا گرفتار

حیدرآباد۔ 16 مارچ (سیاست نیوز) انٹرمیڈیٹ سال اول میں زیرتعلیم ایک طالب علم نے اپنی ساتھی طالبہ کو ’’حاملہ‘‘ کردیا۔ اس سلسلے میں پولیس نے 17 سالہ لڑکے کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ اس طالبہ نے ایک لڑکی کو جنم دیا جو کمسن ہے۔ دونوں لڑکا اور لڑکی یہاں کے ایک کالج میں انٹرمیڈیٹ سال اول کے طلبہ ہیں۔ دونوں ایک ہی کلاس میں پڑھتے ہیں۔ گزشتہ ماہ طالبہ نے ایک سرکاری دواخانہ میں لڑکی کو جنم دیا، اس اطلاع پر پولیس نے لڑکے کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 376 (عصمت ریزی) کے تحت کیس رجسٹر کیا اور اسے گرفتار کرلیا۔ الوال پولیس اسٹیشن انسپکٹر ٹی آنند ریڈی نے یہ بات بتائی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT