Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / ساتھی کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر ایک شخص کی خودسوزی

ساتھی کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر ایک شخص کی خودسوزی

حیدرآباد /17 جنوری ( سیاست نیوز ) چندا نگر کے علاقہ میں ایک شخص نے ساتھی کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر خودسوزی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 51 سالہ ملیش جو چندا نگر علاقہ سے تعلق رکھتا تھا ۔ اس شخص نے پولیس کے مطابق اس کے ساتھی غفار کی حرکتوں سے تنگ آچکا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ غفار اور ملیش دونوں ایک ساتھ مئے نوشی کیلئے جایا کرتے تھے ۔ گذشتہ دونوں میں بحث و تکرار کے بعد غفار نے ملیش کا سیل فون چھین لیا تھا ۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ کل دوبارہ ملیش غفار کے یہاں گیا تھا اور غفار نے ملیش کے ساتھ جانے سے انکار کردیا جس سے دلبرادشتہ شخص نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس چندا نگر مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT