Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سات جماعتوں کیلئے صرف ایک مدرس

سات جماعتوں کیلئے صرف ایک مدرس

کوڑنگل۔/12 اگسٹ ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل بمرس پیٹ کے موضع نامدار پور میں مدرسہ اپر پرائمری میں اساتذہ کی تعیناتی کا مطالبہ کرتے ہوئے طلباء نے شاہراہ پر دھرنا پروگرام منظم کیا۔ تفصیلات کے بموجب مذکورہ اسکول میں چار اساتذہ کارگزار تھے ۔ حالیہ عمل میں آئے تبادلوں میں دو اساتذہ کا تبادلہ عمل میں آیا اور ایک ٹیچر میٹرنٹی رخصت پر جانے سے سات جماعتوں کیلئے ایک ہی مدرس موجود ہونے سے طلبہ برادری میں سخت مایوسی پائی جاتی ہے۔ گزشتہ روزٹیلی کانفرنس میں موجود ایک ہی مدرس بمرس پیٹ جانے کی وجہ سے مدرسہ کو مقفل کرنے کی نوبت آن پڑی جس سے مقامی لوگوں نے بھی شاہرہ پر جمع ہوکر دھرنا پروگرام منظم کیا۔ اس پروگرام میں اسکول کمیٹی چیرمین بھیمیا، سرپنچ شری سیلم، ایم پی ٹی سی ممبر روی نائک، سابق ایم پی ٹی سی ممبر وینکٹیا، ٹی ڈی پی قائدین نرسملو گوڑ، وینکٹیا، ملکارجن وغیرہ نے اظہار یگانگت کیا۔

راجیو جیوتی سدھاباؤنا یاترا کی
آج ظہیرآباد آمد
ظہیرآباد۔/12اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی ظہیرآباد  و سابق ریاستی وزیر ڈاکٹ جے گیتا ریڈی 13اگسٹ کو 5:30بجے شام یہاں راجیو جیوتی سد بھاؤنا یاترا ٹیم کا خیرمقدم کریں گی۔ یہ ٹیم آنجہانی وزیر اعظم راجیو گاندھی کی جائے شہادت سری پیرمبدور ( ٹاملناڈو ) سے نکل کر براہ ریاست کرناٹک کل 13اگسٹ کو 5:30 بجے شام ریاست تلنگانہ کے سرحدی مقام ظہیرآباد میں داخل ہورہی ہے۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے زیر اہتمام ایک خصوصی پروگرام رائل کورٹ فنکشن ہال میں منعقد ہوگا جس میں دورہ کنندہ ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا جائیگا۔ اس خصوص میں حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے سرکردہ پارٹی قائدین و سرگرم کارکنوں سے بہ پابندی وقت شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT