Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سات ہزار سے زائد جی اوز اپ لوڈ نہیں کئے گئے

سات ہزار سے زائد جی اوز اپ لوڈ نہیں کئے گئے

حکومت احکام چھپا رہی ہے، شفافیت نظرانداز
حیدرآباد 23 اکٹوبر (سیاست نیوز) ٹی آر ایس نظم و نسق کے شفافیت کے ساتھ کام کرنے کے بلند بانگ دعوؤں کے برعکس حکومت نے جی اوز (سرکاری حکمنامے) حکومت کی ویب سائٹ پر نہیں ڈالے ہیں۔ اس طرح عوام ان سے متعلق حق اطلاعات قانون کی دفعہ 4(1)C کے تحت حکومت کو چاہئے کہ وہ اپنے تمام متعلقہ حقائق اور فیصلوں کی اشاعت کرے اور دفعہ 4(1)D میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ متاثرہ افراد کو اپنے انتظامی فیصلوں اور نیم عدالتی فیصلوں سے واقف کرائے۔ مختلف مسائل پر تاریکی میں ہیں کیوں کہ نظم و نسق نے جی اوز سرکاری ویب سائٹ پر نہیں ڈالے ہیں۔ 12 اکٹوبر 2005 ء کو حق اطلاعات قانون کے لاگو ہونے کے بعد سے برطانوی دور حکومت کا سرکاری راز قانون کالعدم ہوچکا ہے۔ ان قواعد کے برعکس ٹی آر ایس حکومت نے جی اوز سرکاری ویب سائٹ پر پوسٹ نہیں کئے ہیں۔ مجموعی طور پر ٹی آر ایس حکومت نے سات ہزار 129 جی اوز اپ لوڈ نہیں کئے ہیں اور انھیں راز رکھا ہے جو شفافیت کے اصول پر کاری ضرب ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی محکمہ نے 33 جی اوز اپ لوڈ نہیں کئے جو گزشتہ 9 ماہ کے دوران جاری کئے گئے تھے۔ محکمہ بلدی نظم و نسق نے 407 جی اوز محکمہ صنعت و کامرس نے 190 جی اوز اپ لوڈ نہیں کئے۔ محکمہ عوامی ادارہ جات نے 12 جی اوز اپ لوڈ نہیں کئے۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی زیرنگرانی محکمہ نظم و نسق عامہ نے ایک ہزار 304 جی اوز سرکاری ویب سائٹ پر نہیں ڈالے۔ محکمہ اقلیتی بہبود نے اپنے 127 جی اوز سرکاری ویب سائٹ پر پوسٹ نہیں کئے۔

گورنر نرسمہن سے تلنگانہ کے وزیراعلی کی ملاقات
حیدرآباد 23اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)  گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے راج بھون میں ملاقات کرتے ہوئے ریاست کی تازہ سیاسی صورت حال سے واقف کروایا۔چندرشیکھرراو نے کابینہ کے فیصلے اور سکریٹریٹ کی نئی عمارت کی تعمیر کی بھی وضاحت کی۔انہوں نے حیدرآباد میں آندھراپردیش کے سکریٹریٹ کے دفاتر کی عمارات کو تلنگانہ حکومت کی جانب سے واپس لینے کے مسئلہ پربھی بات چیت کی۔

TOPPOPULARRECENT