Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ساجد خان کی تحریک تلنگانہ میں گرانقدر خدمات، انتقال پر اظہار رنج و ملال

ساجد خان کی تحریک تلنگانہ میں گرانقدر خدمات، انتقال پر اظہار رنج و ملال

ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی اور جناب ظہیرالدین علی خان ، ویداکمار کا خراج
حیدرآباد۔8مئی(سیاست نیوز)تلنگانہ تحریک کے عظیم جہدکار ومحب اُردو سید ساجد علی المعروف ساجد خان کے اچانک انتقال کی اطلاع ملتے ہی مرحوم کے مکان پہنچ کر جناب ظہیر الدین علی خان ‘ نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمود علی‘ چیرمن تلنگانہ ریسور س سنٹر ایم ویدا کمار‘ ثناء اللہ خان کے علاوہ ٹی آر ایس قائدین عبدالوحید ‘ رحیم اللہ خان نیازی‘رشید خان آزاد‘ اسلم عبدالرحمن اور دیگر نے پسماندگان سے ملاقات کرکے پرسہ دیا۔اتوار 8مئی کو بعد نماز ظہر مسجد قادریہ فرسٹ لانسر میں مرحوم کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔جبکہ تدفین قبرستا ن حضرت احمد باد پاؒ ‘ احمد نگر فرسٹ لانسر میں عمل میںآئی۔ جناب محمد محمو دعلی نے مرحوم کے سماجی وفلاحی خدمات کو خراج ادا کرتے ہوئے کہاکہ علیحدہ ریاست تلنگانہ جدوجہد میں مرحوم ساجد خان کا کردار ناقابلِ فراموش ہے ۔ جناب محمد محمود علی نے مرحوم کی مغفرت اور افراد خاندان کو صبر جمیل کی تلقین کی ۔ انہوں نے تلنگانہ تحریک میں سرگرم رول ادا کرنے والے غیر سیاسی مسلم جہدکاروں کی خدمات حکومت تلنگانہ کے لئے ناقابلِ فراموش ہیں۔ مسٹر ویدا کمار نے ساجد خان کے انتقال کو سماجی تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے لئے کی جاری جدوجہد  کے لئے شدید نقصان قراردیا۔انہوںنے کہاکہ ساجد خان کے ادھورے کاموں کو پورا کرنے بالخصوص ریاست تلنگانہ میںاُردو کو فروغ دینے کے متعلق کی جارہی جدوجہد کوجاری رکھتے ہوئے مرحوم کا حقیقی معنی میںخراج عقیدت پیش کرنا ضروری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT