Sunday , July 23 2017
Home / تفریح / ساجد نڈیاڈوالا کی فلم ’’دنگل‘‘ فیم نتیش تیواری ڈائرکٹ کریں گے

ساجد نڈیاڈوالا کی فلم ’’دنگل‘‘ فیم نتیش تیواری ڈائرکٹ کریں گے

فلم میکر ساجد نڈیاڈ والا جنہوں نے وشال بھردواج کے ڈائرکشن میں وائیکام 18 کے ساتھ ہند ۔ چین جنگ کے موضوع پر شاہد کپور، کنگنا رناوت اور سیف علی خان اسٹار رنگون پروڈیوس کی تھی لیکن اس کے کلکشن توقعات کے برخلاف رہے۔ اب ساجد دنگل فیم ڈائرکٹر نتیش تیواری کے ساتھ فلم بنائیں گے۔ ذرائع کی مانیں تو اس فلم کی اسکرپٹ نتیش 15 سال سے لکھ رہے تھے جو ساجد کو بہت پسند آئی ۔ نتیش اور ساجد کی یہ فلم 2018ء میں فلور پر جائے گی۔
دویا کھوسلہ کی اکشے کمار کے ساتھ فلم کا جون سے آغاز
پچھلے دنوں ہم نے ٹی سیریز کے مالک بھوشن کمار کی پتنی و ایکٹریس دویاکھوسلہ کی جانب سے اکشے کمار کے ساتھ فلم بنانے کی خبر شائع کی تھی، لیکن اس کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی تھی اب خبر ہے کہ دویا اپنے اس پراجکٹ کا جون سے آغاز کریں گی جس میں اکشے کمار مرکزی کردار میں ہوں گے۔ فلم کی ہیروئین کون ہوں گی اس کو ابھی واضح نہیں کیا گیا ہے،

Leave a Reply

Top Stories

TOPPOPULARRECENT