Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ساحلی آندھرا ، تلنگانہ میں بارش کا امکان

ساحلی آندھرا ، تلنگانہ میں بارش کا امکان

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ساحلی آندھرا ، رائلسیما اور تلنگانہ کے علاقوں میں آئندہ 3 دن کے دوران بارش یا ژالہ باری کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ودربھا اور کرناٹک کے داخلی علاقوں سے ہوتے ہوئے تیز ہوائیں تلنگانہ کی سمت پیش قدمی کریں گی تو اس کے اثر سے بارش کا امکان ہے ۔ ان علاقوں میں درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گا ۔ دونوں شہروں میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری اور کم سے کم 22 ڈگری ریکارڈ کیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT