Tuesday , July 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ساحلی آندھرا ‘ رائلسیما اور تلنگانہ میں موسم خشک رہے گا

ساحلی آندھرا ‘ رائلسیما اور تلنگانہ میں موسم خشک رہے گا

حیدرآباد 27 مارچ ( سیاست نیوز ) ساحلی آندھرا ‘ رائلسیما اور تلنگانہ میں آئندہ پانچ دن کے دوران موسم خشک رہے گا ۔ اعظم ترین درجہ حرارت دو تا تین ڈگری سلسئیس معمول سے زیادہ رہنے کا سلسلہ جاری ہے اور رائلسیما اور تلنگانہ میں آئندہ تین دن کے دوران ایک دو مقامات پر یہ 40 ڈگری تک پہونچ جائے گا ۔ ساحلی آندھرا پردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اعظم ترین درجہ حرارت میں ایک دو مقامات پر اضافہ ہوا جبکہ رائلسیما میں اس میںایک دو مقامات پر قابل لحاظ کمی آئی ۔ ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں اعظم ترین درجہ حرارت ایک دو مقامات پر معمول سے زیادہ رہا ۔ سب سے زیادہ 41 ڈگری سنٹی گریڈ اننت پور ‘ کرنول اور نندیال میں ریکارڈ کیا گیا ۔ اقل ترین درجہ حرارت 19 ڈگری آروگیہ ورم میں ریکارڈ کیا گیا ۔ تلنگانہ میں بھی گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اعظم ترین درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی ۔ یہ کئی مقامات پر معمول سے زیادہ رہا ۔ سب سے زیادہ 41 ڈگری عادل آباد اور نظام آباد میں ریکارڈ کیا گیا ۔ اقل ترین 20 ڈگری میدک میں ریکارڈ کیا گیا ۔ حیدرآباد میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہیگا اور اعظم ترین درجہ حرارت 40 ڈگری اور اقل ترین 23 ڈگری کے آس پاس ہوسکتا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT