Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ساحلی آندھرا ‘ رائلسیما و تلنگانہ میں آئندہ تین دن میں بارش کا امکان

ساحلی آندھرا ‘ رائلسیما و تلنگانہ میں آئندہ تین دن میں بارش کا امکان

حیدرآباد 8 اگسٹ ( سیاست نیوز ) چھتیس گڑھ اور اطراف میں جو موسمی سرگرمیاں شروع ہوئی تھیں وہ اب شمال مشرقی مدھیہ پردیش تک پہونچ گئی ہیں۔ شمالی داخلی کرناٹک اور پڑوسی علاقوں میں ہوا کے دباؤ میں کمی کی صورتحال بن رہی ہے ۔ اس کے اثر سے آئندہ دن میں ساحلی آندھرا پردیش ‘ رائلسیما اور تلنگانہ میں آئندہ تین دن کے دوران ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے یہ بات بتائی ۔ جنوب مغربی مانسون گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ساحلی آندھرا اور تلنگانہ میں معمول کے مطابق رہا جبکہ رائلسیما میں یہ کمزمور رہا ۔ گذشتہ دن تلنگانہ میں کچھ مقامات پر شدید بارش بھی ہوئی ۔ حیدرآباد اور اطراف میں مطلع عام طور پر ابر آلود رہے گا اور ایک دو مرتبہ بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔ اعظم ترین درجہ حرارت 33 ڈگری اور اقل ترین 24 ڈگری سلسئیس کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT