Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ساحلی آندھرا میں شدید بار ش کی پیش قیاسی

ساحلی آندھرا میں شدید بار ش کی پیش قیاسی

حیدرآباد ۔ یکم جولائی ( سیاست نیوز ) شمال مغربی اور مغربی خلیج بنگال میں میں موسمی سرگرمیوں میں تیزی پیدا ہوگئی ہے ۔ اوڈیشہ سے جنوبی ٹاملناڈو اور ساحلی آندھرا پردیش تک کے علاقہ میں ہوا کے دباؤ میں کمی کی صورتحال بنی ہوئی ہے۔ اس کے اثر سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ساحلی آندھرا پردیش کے تمام اضلاع میں شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ آئندہ پانچ دن کے دوران ساحلی آندھرا پردیش میں کئی مقامات پر اور رائلسیما میں یکا دوکا اور تلنگانہ میں کچھ مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کا امکان بھی ہے ۔ جنوب مغربی مانسون ساحلی آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں معمول کے مطابق ہے جبکہ رائلسیما میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ کمزور پڑ گیا ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ساحلی آندھرا پردیش میں کچھ مقامات پر اور تلنگانہ میں کئی مقامات پر اور رائلسیما میں یکا دوکا مقامات پر بارش بھی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ حیدرآباد میں مطلع عام طور پر ابر آلود رہے گا اور ہلکی بارش ہوسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT