Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سادات ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی کی دو روزہ تعلیمی کانفرنس

سادات ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی کی دو روزہ تعلیمی کانفرنس

2 اور 3 اپریل کو حیدرآباد میں مقرر، علماء کرام و دانشوران ملت کی شرکت
حیدرآباد 20 مارچ (پریس نوٹ) سادات ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے زیراہتمام ’’مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی کے اسباب اور ہماری ذمہ داریاں جسٹس سچر کمیٹی رپورٹ کے تناظر میں‘‘ دو روزہ تعلیمی کانفرنس 2 اور 3 اپریل کو صبح 10.30 تا ایک بجے دن کے درمیان مولانا آزاد لیکچر ہال باغ عامہ متصل شاہی مسجد منعقد ہوگی۔ پروفیسر ایس اے شکور صدارت کریں گے۔ کانفرنس کے پہلے سیشن میں پروفیسر سلیمان صدیقی سابق وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی کلیدی خطبہ دیں گے جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مولانا سید قبول پاشاہ قادری شطاری (معتمد مجلس علمائے دکن) ، مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ، مفتی سید صادق محی الدین فہیم شرکت کریں گے۔ خیرمقدمی خطاب جناب خلیق الرحمن رکن سوسائٹی کریں گے جبکہ پروفیسر مسعود احمد خان، کے ایم عارف الدین، مولانا احمدالحسینی سعید قادری خطاب کریں گے۔ مولانا سمیع اللہ حسین بندہ نوازی جنرل سکریٹری سوسائٹی کی کارکردگی اور تعلیمی متنبیٰ اسکیم سے واقف کروائیں گے۔ دوسرا سیشن 3 اپریل کو صبح 10.30 بجے دن مولانا آزاد لیکچر ہال باغ عامہ میں منعقد ہوگا جس میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مفتی خلیل احمد، ڈاکٹر محمد حبیب گھٹالہ، حافظ پیر شبیر احمد شرکت کریں گے۔ مقررین میں پروفیسر عبدالقیوم، پروفیسر مصطفی شریف، ضیاء الدین نیئر، حافظ محمد عثمان نقشبندی، ڈاکٹر سیادت علی اور جناب کمال الدین علی خان مخاطب کریں گے۔ ابتداء میں جناب خلیق الرحمن کی خیرمقدمی تقریر ہوگی۔ مولانا سید شاہ سمیع اللہ حسینی بندہ نوازی سوسائٹی ہذا کی کارکردگی اور تعلیمی متبنیٰ اسکیم سے واقف کروائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT