Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / سادھوی پراچی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سادھوی پراچی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

نئی دہلی 16 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کو مسلمانوں سے پاک کرنے وی ایچ پی لیڈر سادھوی پراچی کے حالیہ بیان پر برہم آل انڈیا امام کونسل نے آج احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سادھوی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے پر زور دیا ۔ سادھوی نے حال ہی میں ایک تقریب میں ادعا کیا تھا کہ ملک کو کانگریس سے پاک کرنے کا مشن مکمل ہوگیا ہے اور اب ملک کو مسلمانوں سے پاکے کرنے کی ضرورت ہے ۔ جنرل سکریٹری امام کونسل مفتی ہانر احرار قاسمی نے کہا کہ یہ بیان نہ صرف غیر دستوری بلکہ یہ جارحانہ بھی تھا اور اس سے ملک کے سکیولر کردار کو نقصان ہوا ہے ۔ اس کے نتیجہ میں سماج میں فرقہ وارانہ خطوط پر تقسیم میں اضافہ ہوا ہے اور اس کے نتیجہ میں دو برداریوں کے مابین دوریاں بڑھتی ہیں۔ کونسل کے ارکان نے جنتر منتر پر ایک دھرنا منظم کیا اور اس سلسلہ میں قومی اقلیتی کمیشن کو یادداشت بھی پیش کی ۔ یادداشت میں کہا گیا ہے کہ کونسل مطالبہ کرتی ہے کہ سادھوی کے خلاف فوری طورپر مقدمہ درج کیا جائے اور ان کے عوامی جلسوں وغیرہ پر امتناع عائد کردیا جائے کیونکہ وہ اپنی تقاریر میں مسلسل فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے اور سماج کو تقسیم کرنے والے بیانات دیتی جا رہی ہیں۔ احتجاجیوں نے بجرنگ دل قائدین کے خلاف بھی سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جنہوں نے الہ آباد میں مسلح ٹریننگ کیمپ منعقد کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT