Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / سادھوی پرگیہ، دیگر سات ملزمین سنیل جوشی قتل کیس میں بری

سادھوی پرگیہ، دیگر سات ملزمین سنیل جوشی قتل کیس میں بری

دیواس (مدھیہ پردیش) ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دیواس کی ایک مقامی عدالت نے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو دیگر سات ملزمین کے ساتھ آر ایس ایس کے پرچارک سنیل جوشی کے قتل کے ایک مقدمہ میں ثبوت کی عدم دستیابی کی بنیاد پر بری کردیا۔ پہلے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجیو ایم آپٹے نے پرگیہ، ہرش سولنکی، واسودیو پرماس، رام چرن پٹیل، آنند راج کٹاریہ، لوکیش شرما، راجندر چودھری اور جتیندر شرما کو یہ کہتے ہوئے منسوبہ الزامات سے بری کردیا کہ قتل کے اس مقدمہ میں ملزمین کے خلاف خاطرخواہ ثبوت دستیاب موجود نہیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT