Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / سادھوی پرگیہ بری کرنے کیلئے عدالت سے رجوع

سادھوی پرگیہ بری کرنے کیلئے عدالت سے رجوع

ممبئی ۔ 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر آج خصوصی این آئی اے عدالت سے رجوع ہوکر انہیں 2008ء کے مالیگاؤں دھماکے مقدمہ میں بمبئی ہائیکورٹ کے تبصرہ کی بنیاد پر کہ ’’بادی النظر میں ان کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ہے‘‘۔ خصوصی وکیل استغاثہ اویناش رسل نے کہا کہ مقدمہ کی سماعت کل کی جائے گی۔ سادھوی نے اپنی درخواست میں بمبئی ہائیکورٹ کے فیصلہ کا حوالہ دیا ہے جس نے 25 اپریل کو ان کی ضمانت پر رہائی منظور کی تھی۔ این آئی اے کے ذرائع کے بموجب اس درخواست کی اور ہائیکوٹر کے تبصرہ کی بنیاد پر سادھوی کو بری کرنے کی مخالفت کی جائے گی کیونکہ انہیں صرف ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔ ان دھماکوں میں 6 افراد ہلاک اور تقریباً 100 زخمی ہوگئے تھے۔ جب مالیگاؤں میں 29 ستمبر 2008 ء کو موٹر سائیکل پر نصب بم پھٹ پڑا تھا۔

TOPPOPULARRECENT