Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سادہ بیع نامہ درخواستوں کی 15 جنوری تک یکسوئی

سادہ بیع نامہ درخواستوں کی 15 جنوری تک یکسوئی

حسن آباد۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریوینیو ڈیویژنل آفیسر حسن آباد کے شنکر کمار نے آج اپنے دفتر پر منعقدہ خصوصی اجلاس میں ڈیویژن کے تمام منڈلوں مدور، اکناپیٹھ ، حسن آباد ، کوبیڈہ اور بیجنکی کے ریوینیو حکام کو اپنے اپنے منڈلوں میں داخل کی گئی سادہ بیع نامہ کی درخواستوں کی جنگی خطوط پر یکسوئی کردینے کی ہدایت دی نیز اس ضمن میں 15 جنوری 2017ء قطعی تاریخ قرار دیتے ہوئے سختی کے ساتھ عمل کرنے کو کہا۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی ایماء پر اراضیات کو باقاعدہ بنانے کیلئے سادہ بیع نامہ کی اساس پر 19,329 درخواستیں حسن آباد ریوینیو ڈیویژن کے حدود میں جاریہ سال کے وسط میں داخل کی گئی تھی۔ تاحال صرف 5909 درخواستوں کی ہی مکمل جانچ پڑتال کی گئی ہے۔ مابقی 13,420 درخواستوں کی یکسوئی کیلئے انہوں نے 15 جنوری کا نشانہ مقرر کیا۔ شادی مبارک و کلیانا لکشمی امدادی اسکیم کے تحت 291 درخواستیں موصول ہوئی ہے جن کے منجملہ 207 درخواستوں کو متعلقہ حکام کو روانہ کردی گئی ہے۔ جائزہ اجلاس میں تحصیلدار محمد عبدالرشید، ایشوریا، وانی، ایلیا اور دیگر بھی شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT