Tuesday , July 25 2017
Home / جرائم و حادثات / سادہ لباس پولیس کو اغواکار سمجھ کر لوگوں کی تکرار

سادہ لباس پولیس کو اغواکار سمجھ کر لوگوں کی تکرار

حیدرآباد، 10جولائی (یواین آئی)ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے سادہ لباس میں پہنچی پولیس کو لوگوں نے اغواکار سمجھ کر ان سے بحث وتکرار کی اور ان کے کام میں رکاوٹ پیداکی۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے سریکاکلم کے گارلہ منڈل کے جوگی پنتلہ پیٹ میں پیش آیا۔وردھا راجو نامی شخص جو ایک معاملہ کا ملزم ہے کو گرفتار کرنے کے لئے تلنگانہ کی پولیس وہاں سادہ لباس میں پہنچی ۔پولیس وردھا راجو کو اپنے ساتھ لے کر جارہی تھی کہ مقامی لوگوں نے سمجھا کہ وردھا راجو کا اغوا کیا جارہا ہے ۔ ان افراد نے سادہ لباس میں آئی پولیس سے بحث وتکر ارکی اور ان کو روکنے کی کوشش کی تاہم جب مقامی پولیس کو اس بات کی اطلاع ملی تو مقامی پولیس وہاں پہنچی اور حالات کوقابومیں کرتے ہوئے لوگوں سے کہاکہ سادہ لباس میں آئے پولیس افسران ہیں جس کے بعد مقامی افرادخاموش ہوگئے اور پولیس ،ملزم وردھاراجو کو اپنے ساتھ لے گئی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT