Tuesday , June 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / سارا ایلی عالمی ریکارڈ سے ایک قدم دور

سارا ایلی عالمی ریکارڈ سے ایک قدم دور

سڈنی (سپورٹس ڈیسک)کرکٹ آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ  آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں فاسٹ بولرز بلنڈا واکاریوا اور سارا ایلی پہلی مرتبہ سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میںکامیاب رہیں۔ ایلی کو اگر ٹورنمنٹ میں قطعی  11کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا تو وہ گزشتہ 45 برس کے دوران ونڈے کا آغاز کرنے والی معمرترین خاتون آسٹریلیائی کرکٹر بن جائیں گی۔ معلنہ ٹیم کپتان میگ لیننگ، ساراایلی، کرسٹن بیمز، ایلکس ، نیکول ، گارڈنر، ریچل، ہیلی، جیس ، مونی، پیری، میگن سکٹ، بلنڈا واکاریوا، الیزے ویلانی اور آمانڈا پر مشتمل ہے۔
بمراہ اور بابر نوجوان کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل
لندن۔19 مئی (سیاست ڈاٹ کام )چیمپئنز ٹرافی سے قبل آئی سی سی نے نوجوان باصلاحیت کھلاڑیوں کی مرتب کردہ فہرست میں ہندوستانی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ اور پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم کو شامل کرلیا جو میگا ایونٹ میں متاثر کن کھیل پیش کرسکتے ہیں۔ بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمن، کگیسو ربادا، مچل سینٹنر، کوسال مینڈس،  پیٹ کمنزاور سام بلنگز بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ یکم جون سے انگلینڈ میں چمپئنس ٹروفی کا آغاز ہورہا ہے جس میں آئی سی سی کی ونڈے درجہ بندی میں فائز سرفہرست 8 ٹیمیں خطاب کی دوڑ میں شامل ہیں اور ہندوستان دفاعی چمپئن ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT