Tuesday , May 23 2017
Home / ہندوستان / سارا ملک فوجیوں کے ساتھ ہے ‘ ارون جیٹلی

سارا ملک فوجیوں کے ساتھ ہے ‘ ارون جیٹلی

سرینگر ، 19مئی (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر دفاع ارون جیٹلی نے جمعہ کو شمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے علاقوں کا دورہ کرکے فوجیوں کو یقین دہانی کرائی کہ ‘پورا ملک اُن کے ساتھ کھڑا ہے ‘۔مسٹر جیٹلی جو یہاں شہرہ آفاق ڈل جھیل کے کناروں پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن کمپلیکس میں جاری جی ایس ٹی کونسل کے 14 ویں اجلاس کی صدارت کرنے آئے ہیں، کو فوج کے سینئر افسران نے 17 مئی کو سرینگر پہنچنے پر بریفنگ دی تھی۔وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ مسٹر جیٹلی نے آج شمالی کشمیر میں رام پور سیکٹر کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ بارہمولہ میں مقیم ڈویژن کے جے او سی میجر جنرل آر پی کلیتابھی مسٹر جیٹلی کے ہمراہ تھے ۔ دفاعی ترجمان نے بتایا کہ مسٹر جیٹلی نے لائن آف کنٹرول کی حفاظت پر مامور فوجیوں کیساتھ بات چیت کرکے اُن کے تحمل، عزم اور قوم کی بے لوث خدمت کی سراہنا کی۔
کمل جیت سہراوت ایم سی ڈی کی نئی میئر
نئی دہلی ، 19مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی میونسپل کارپوریشنوں کے حال ہی میں منعقد ہوئے انتخابات میں دوارکا بی وارڈ سے ریکارڈ ووٹوں سے کامیاب بی جے پی کونسلر کمل جیت سہراوت آج جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن ایم سی ڈی کی متفقہ طور پر میئر منتخب کرلی گئیں ۔ اس عہدے کے لئے 12مئی کو جو کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ تھی کسی اور نے پرچہ داخل نہیں کیا تھا ۔بی جے پی کے ہی کیلاش سانکلا بھی بلا مقابلہ ڈپٹی میئر منتخب ہوئے۔ 26اپریل کو میونسپل کارپوریشن کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا جس کے مطابق سہراوت نے عام آدمی پارٹی کی سشما بنسل کو 98066  ووٹوں سے شکست دی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT