Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / سارقوں کی تین رکنی ٹولی گرفتار

سارقوں کی تین رکنی ٹولی گرفتار

حیدرآباد /19 جون ( سیاست نیوز ) سرقہ کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی سارقین کی ٹولی کو پولیس مہانکالی نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ نور محمد ، 22 سالہ شیخ سلمان خان اور 21 سالہ ہیرا لال جھا جن کا تعلق مدھیہ پردیش اور اترپردیش سے ہے شہر کے مضافاتی علاقوں میں مکان کرائے پر حاصل کرکے اپنی غیر قانونی سرگرمیاں جاری رکھا کرتے تھے ۔ بند دکانات کو نشانہ بناتے ہوئے قفل شکنی اور کھڑکیوں کے ذریعہ اندر داخل ہوکر قیمتی اشیاء کا سرقہ کیا کرتے تھے ۔ پولیس نے مذکورہ ملزمین کو حراست میں لینے کے بعد ان کی تفتیش کی ۔ جس میں یہ انکشاف ہوا کہ یہ ٹولی 10 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 6 لاکھ 40 ہزار مالیتی مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔

 

 

TOPPOPULARRECENT