Sunday , June 25 2017
Home / جرائم و حادثات / سارقوں کی ٹولی گرفتار ، چالیس موٹر سائیکلس ضبط اپل اور میڑچل پولیس کی مشترکہ کارروائی

سارقوں کی ٹولی گرفتار ، چالیس موٹر سائیکلس ضبط اپل اور میڑچل پولیس کی مشترکہ کارروائی

حیدرآباد ۔ /25 نومبر (سیاست نیوز) راچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں پولیس نے ایک سات رکنی سارقوں کی ٹولی کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے 40 موٹر سیکلوں کو ضبط کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اپل اور میڑچل پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران ان سات سرغنوں کو گرفتار کرلیا جس میں اکثریت طلبہ کی بتائی گئی ہے ۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران جوائنٹ کمشنر واید کنڈہ مسٹر ششی دھر ریڈی نے بتایا کہ 19 سالہ باکی نوین عرف ڈچ نوین ، 19 سالہ آر ادئے ، 19 سالہ مہیش ، ڈی راجہ ساگر ریڈی ، 17 سالہ آر روہن ریڈی ، 17 موہن ، 16 سالہ وی ناگاراجو اور 27 سالہ راج شیکھر کو گرفتار کرلیا ۔ انہوں نے بتایا کہ پارکنگ میں رکھی ہوئی  موٹر سیکل کا یہ ٹولی سرقہ کیا کرتی تھی ۔ اپل پولیس حدود میں 12 افراد میڑچل پولیس حدود میں 28 موٹر سیکلوں کا سرقہ کیا ۔ اپل اور میڑچل سے گاڑیوں کا سرقہ کرنے کے بعد سے ٹولی ان مسروقہ گاڑیوں کو ابراہیم پٹنم ، مٹکور  ، یادگیری گٹہ ، ایل بی نگر ، سردا نگر ، تار ناکہ اور پوچم پلی میں فروخت کرتے تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT