Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سارقین کی ٹولی گرفتار

سارقین کی ٹولی گرفتار

شاد نگر۔ 20 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انچارج ڈی ایس پی شاد نگر گوردھن نے شاد نگر ڈی ایس پی آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع محبوب نگر کے مختلف مقامات اور شاد نگر ٹاؤن میں نقد رقم کا سرقہ کرنے والی پانچ رکنی ٹولی کے منجملہ 3 افراد کو شاد نگر پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے ان کے پاس سے 6 لاکھ 60 ہزار روپئے نقد ضبط کرلیا اور 2 افراد کی تلاشی جاری ہو۔ ڈی ایس پی گوردھن نے تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ محمد داؤد احمد خاں، سید واقف، سید الیاس ساکنان حیدرآباد کو گرفتار کرلیا گیا۔ محمد عاطف اور صمدافراد ہیں۔ مذکورہ پانچ رکنی ٹولی ضلع بھر کے مختلف مقامات پر ابھی تک 14 کیسوں میں ملوث ہیں۔ 14 کیسوں کے منجملہ 5 نقد رقم کا سرقہ شاد نگر میں رجسٹریشن آفس اور بینکوں کے پاس پیش آئے ہیں۔ ضلع بھر کے مختلف نقد رقم کے سرقہ میں جملہ 28 لاکھ روپیوں کا سرقہ کیا۔ 5 رکنی ٹولی بڑی چالاکی کے ساتھ نقد رقم رکھنے والوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان افراد کا پیچھا کرتے ہوئے موقع پاکر نقد رقم کا سرقہ کرتے ہیں۔ مذکورہ 5 رکنی ٹولی کا ہر ایک فرد پر ایک فن کا ماہر ہے۔ رقم رکھتے ہوئے افراد پر خصوصی نظر رکھتے ہوئے موقع پاکر سرقہ کرلیا۔ اگر رقم کار کے اندر بھی موجود ہو تو مقفل کار کو کھول کر نقد رقم کا سرقہ کرنے کے ماہر ہیں۔ شادنگر سرکل انسپکٹر ٹاؤن شنکریا ایس آئی سرینواس کی قیادت میں پولیس آئی ڈی ٹیم نے نقد رقم کا سرقہ کرنے والے سارقوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے ہاتھ بڑی کامیاب ہاتھ لگنے پر ڈی ایس پی گوردھن نے سرکل انسپکٹر شنکریا، ایس آئی سرینواس، آئی ڈی پولیس ٹیم شیخ عبداللہ، وینکٹیش، شیوا اور دیگر پولیس عہدیداروں کو ایوارڈ کیلئے اعلیٰ عہدیداروں سے نمائندگی کرنے کا تیقن دیا۔ گرفتار شدہ داؤد احمد خاں، سید واقف، سید الیاس کے پاس سے 6 لاکھ 60 ہزار روپئے نقد اور ایک عدد ماروتی کار کو ضبط کرلیا۔ اس موقع پر گرفتار شدگان کو میڈیا کے روبرو پیش کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT