Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / سارقین کے خلاف سائبرآباد پولیس کی سخت ترین کارروائی

سارقین کے خلاف سائبرآباد پولیس کی سخت ترین کارروائی

انسداد غنڈہ گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کی ہدایت
حیدرآباد /20 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سرقہ و رہزنی کی وارداتوں میں ملوث بدنام زمانہ سارقین کے خلاف سائبرآباد پولیس نے سخت کارروائی کی ہے ۔ کمشنر پولیس سائبرآباد مسٹر سی وی آنند نے تین سارقین 24 سالہ ایم ابھیشولم ساکن حفیظ پیٹ متوطن مغربی گوداری 20 سالہ ایم روی ساکن حفیظ پیٹ متوطن محبوب نگر 40 سالہ کے سرینواس عرف روی عرف رمیش ساکن رمناپور سنگاریڈی متوطن نندی واڑہ کرشنا ڈسٹرکٹ کے خلاف انسداد غنڈہ گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کے احکامات جاری کردئے ۔ سرقہ کے بعد گرفتاری جیل منتقل کے بعد رہائی میں سرقہ کی واردات انجام دینا ان بدنام زمانہ سارقین کی عادت بن گئی جو جرائم کے درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ کمشنر پولیس سائبرآباد کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ سرقہ و رہزنی کی وارداتوں پر قابو پانے کیلئے جاری خصوصی ڈرائیو کے تحت یہ اقدام کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ابھیشولم 22 سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔ جبکہ روی 20 اور کے سرینواس  33 سرقہ کی وارداتوں میں ملوث بتایا گیا ہے ۔ جو مکانات میں سرقہ آٹو موبائیل اور دیگر اشیاء کا سرقہ کیا کرتے ہیں ۔ پولیس نے ان کے خلاف پی ڈی ایکٹ کے تحت کارروائی انجام دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT