Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / سارق اور مسروقہ مال خریدار گرفتار

سارق اور مسروقہ مال خریدار گرفتار

۔22 لاکھ مالیاتی اشیاء ضبط ، راچہ کنڈہ پولیس کی کارراوئی
حیدرآباد /26 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) راچہ کنڈہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران سارق اور مسروقہ سامان خریدنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے ان کے قبضہ سے 22 لاکھ مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا جس میں 700 گرام سونا اور 91 ہزار روپئے نقد رقم بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے اپنی کارروائی میں عادی سارق 23 سالہ میر کاظم علی خان عرف عر سوریہ ساکن ٹولی چوکی کے علاوہ مسروقہ سامان خریدنے والے شخص 38 سالہ اعظم الدین مرادنگر آصف نگر کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق کاظم نے سال 2009 سے 2015 تک سرقہ کی 29 وارداتیں انجام دیں ۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق میرکاظم علی خان سافٹ ویر ملازم جیسا حلیہ ، ڈالکر ایسے اپارٹمنٹوں کی تلاش کرتا تھا جہاں کوئی چوکیدار نہیں ہے ۔ ان اپارٹمنٹوں میں داخل ہونے کے بعد وہ ایسے فلیٹس کا انتخاب کرتا تھا جس کو قفل ڈالا ہوا ہے اور ان مکانات کے تالے توڑکر وہ مکان میں داخل ہوتا اور الماریوں اور کبوڈ کے تالے توڑ کر قیمتی اشیاء طلائی زیورات اور نقد رقم کا سرقہ کرلیا کرتا تھا اور مسروقہ سامان کو اعظم الدین کو فروخت کیا کرتا تھا ۔ پولیس نے کاظم کی تاریخ بناتے ہوئے کہا کہ کاظم بڑے خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور اس نے دسویں جماعت تک بیگم پیٹ کے معروف اسکول میں تعلیم حاصل کی جس کے بعد وہ حادثہ کا شکار ہوگیا اور بلندی سے گرنے کے سبب 2 تا 3 سال تک اس کی صحت متاثر رہی ۔ اسی دوران وہ غلط دوستی کا شکار ہوگیا اور وہ اس کے ساتھیوں نے اپنے شوق کو پورا کرنے کیلئے چوریاں کرنا شروع کردیا تھا جو ان کی عادت بن گئی ۔ پولیس میرپیٹ نے اسے گرفتار کرلیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT