Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / سارق گرفتار ، مسروقہ مال برآمد

سارق گرفتار ، مسروقہ مال برآمد

حیدرآباد /12 اگست ( سیاست نیوز ) مادھاپور پولیس کی کرائم ٹیم نے ایک سارق کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 8 موٹر سائیکل کو ضبط کرلیا ۔ پولیس کے مطابق 22 سالہ سارق اے درگاہ پرساد کو گرفتار کرلیا ۔ یہ سارق مشتبہ حالت میں گشت کرنے کے دوران پولیس کے ہاتھ لگا ۔ پولیس نے مشتبہ کی بنیاد پر پرساد کو حراست میں لیتے ہوئے پوچھ تاچھ کی ۔ پولیس کے سوالات کا صحیح انداز میں جواب نہ لینا اور شکوک حرکتوں کو دیکھتے ہوئے پولیس نے اس سے جرم کو قبول کروا لیا اور 9 کے منجملہ 8 موٹر سائیکلوں کو ضبط کرلیا ۔ اس سارق نے میاں پور اور مادھاپور کے حدودمیں سرقہ کی وارداتیں انجام دی تھیں ۔

ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک
حیدرآباد /12 اگست ( سیاست نیوز ) دبیرپورہ اور ملک پیٹ ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 40 سالہ محمد سلیم جو چنچل گوڑہ علاقہ کا ساکن اور پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ آج ملک پیٹ اور دبیرپورہ کے درمیان ریلوے لائین پر پیش آئے حادثہ میں یہ شخص ہلاک ہوگیا ۔ جو پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT