Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / سارق گرفتار ، مسروقہ مال ضبط

سارق گرفتار ، مسروقہ مال ضبط

حیدرآباد ۔ /18 مئی (سیاست نیوز) ایس آر نگر پولیس نے سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ایک سارق کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ محمد عمران ساکن کارمیکا نگر یوسف گوڑہ نے جوبلی ہلز علاقہ میں سال 2014 ء میں سرقہ کی ایک واردات انجام دی تھی جس کے نتیجہ میں اسے گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ جیل سے رہا ہونے کے بعد اس نے کچھ عرصہ کار ڈرائیونگ کی لیکن پرتعش زندگی گزارنے کیلئے روپیوں کی کمی کے سبب اس نے دوبارہ سرقوں میں ملوث ہونا شروع کردیا اور اس نے علاقہ پنجہ گٹہ اور ایس آر نگر علاقوں میں سرقہ کی وارداتیں انجام دی تھی ۔ پولیس نے گرفتار سارق کے قبضے سے مسروقہ مال برآمد کرتے ہوئے جیل بھیج دیا ۔

شادی کے نام پر استحصال کا شکار لڑکی کی خودکشی
حیدرآباد ۔ /18 مئی (سیاست نیوز) شادی کے نام پر جنسی استحصال اور شادی سے انکار پر دلبرداشتہ ایک لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ نارائن گوڑہ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 22 سالہ سپنا لتا نے انتہائی اقدام کیا ۔ سپنا لتا جو وکرم نگر نارائن گوڑہ علاقہ کے ساکن وٹھل کی بیٹی نے کل رات نامعلوم زہریلی دواء کا استعمال کرلیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگئی ۔ سپنا لتا ایک لڑکے سریکانت سیمبینہ محبت کرتی تھی اور اس لڑکے نے سپنا لتا سے شادی کا وعدہ کیا تھا اور اس لڑکی کا مبینہ جنسی استحصال کیا اور شادی کرنے سے صاف طور پر انکار کردیا ۔ پولیس نارائن گوڑہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے

TOPPOPULARRECENT