Friday , July 28 2017
Home / جرائم و حادثات / سارق گرفتار ، 10 لاکھ روپئے مالیتی سامان برآمد

سارق گرفتار ، 10 لاکھ روپئے مالیتی سامان برآمد

حیدرآباد 10 جولائی (سیاست نیوز) پنجہ گٹہ پولیس نے ایک عادی سارق کو گرفتار کرلیا اور اُس کے قبضہ سے 10 لاکھ مالیتی مسروقہ مال برآمد کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون مسٹر ایم وینکٹیشور راؤ نے بتایا کہ 44 سالہ رائے پاٹی وینکٹ راؤ متوطن ضلع گنٹور ایک عادی سارق ہے اور اُس نے حیدرآباد و سائبرآباد کے کئی علاقوں میں سرقہ کی کئی وارداتیں انجام دیں۔ اُنھوں نے بتایا کہ وینکٹ راؤ نے جاریہ سال 8 جنوری کشور بابو ساکن امیر پیٹ کالونی کے مکان میں سرقہ کیا تھا اور وہاں سے لاکھوں روپئے مالیتی قیمتی اشیاء لیکر فرار ہوگیا تھا۔ پنجہ گٹہ پولیس کی کرائم ٹیم نے مذکورہ سارق کا پتہ لگاتے ہوئے اُسے گرفتار کرلیا اور اُس کے قبضہ سے 30 تولے مسروقہ طلائی زیورات، دو کیلو چاندی اور ایک لیاپ ٹاپ جن کی مالیت 10 لاکھ بتائی جاتی ہے برآمد کرلیا۔ پولیس نے وینکٹ راؤ کی تفتیش کے دوران یہ پتہ لگایا کہ وہ سال 2008 ء سے شہر کے علاقہ ایس آر نگر، پنجہ گٹہ، بنجارہ ہلز، چکڑپلی اور رچہ کنڈہ کے چیتنیا پوری اور سائبرآباد کے چندا نگر علاقوں میں سرقے کی وارداتیں انجام دی تھیں۔ پولیس نے گرفتار سارق کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے اُسے جیل منتقل کردیا۔

 

TOPPOPULARRECENT