Wednesday , March 29 2017
Home / Top Stories / سارہ الصحیمی، سعودی اسٹاک ایکسچینج کی پہلی خاتون سربراہ

سارہ الصحیمی، سعودی اسٹاک ایکسچینج کی پہلی خاتون سربراہ

رانیا محمود، سامبا فینانشیل گروپ کی سی ای او

ریاض ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں خاتون پر مختلف سماجی تحدیدات اور پابندیوں کے باوجود کے اسٹاک ایکسچینج اور اور ایک بڑی بینک کی سربراہان کی حیثیت سے خواتین ناممد کی گئی ہیں۔ سامبا فینانشیل گروپ نے گذشتہ روز کہا کہ رانیا محمود ناشر چیف ایگزیکیٹیو آفیسر (سی ای او) کی حیثیت سے اپنے کام کا آغاز کرچکی ہیں۔ اس اعلان سے تین دن قبل سعودی اسٹاک ایکسچینج نے سارہ الصحیمی کو اپنے بورڈ کی صدرنشین کی حیثیت سے مقرر کیا تھا۔ سعودی عرب میں پہلے ہی دیگر کئی خواتین مختلف اہم کارپوریٹ اداروں کی سربراہ کے عہدوں پر فائز ہیں جس کے باوجود سعودی عرب دنیا کا واحد ملک ہے جہاں خواتین کو کار ڈرائیونگ کی اجازت نہیں ہے۔ رانیا محمود کو بینکنگ میں 20 سالہ تجربہ ہے اور مالیاتی جرائم کے انسداد کے ماہرین پر مشتمل امریکی ادارہ سے بھی وہ وابستہ رہی ہیں۔ رانیا وہ پہلی سعودی خاتون ہیں جنہیں رقمی ہیرپھیر کے انسداد میں ایک معتبر و مستند ماہر افسر قرار دیا گیا ہے۔ سامبا فینانشیل گروپ کے جنرل منیجر سجاد رضوی نے شخصی وجوہات کی بناء پراس استعفیٰ دیدیا تھا جس کے بعد رانیا محمود کو تعینات کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT