Monday , September 25 2017
Home / Top Stories / سارے تلنگانہ میں عامر علی خاں مسلمانوں کی آواز بن کر گونج رہے ہیں : ہریش راؤ

سارے تلنگانہ میں عامر علی خاں مسلمانوں کی آواز بن کر گونج رہے ہیں : ہریش راؤ

مسلم مسائل کو حکومت تک پہنچانے روزنامہ سیاست کا اہم رول ، حکومت 12 فیصد تحفظات ضرور دیگی ، ظہیرآباد میں خدمت بنک کی افتتاحی تقریب :وزیر آبپاشی کا خطاب

اسلامک بنک اور انڈسٹریل پارک کیلئے مسلمانوں کو اراضی
فراہم کرنے کا حکومت سے مطالبہ : عامر علی خاں
معاشرے کو سود کی لعنت سے بچانے کی کوشش : حامد محمد خاں
خدمت بنک کو مستحکم کرنے ممکنہ تعاون کا وعدہ : محمد فرید الدین
ظہیرآباد 24 جنوری (سیاست نیوز) ریاستی وزیر آبپاشی مسٹر ہریش راؤ نے نیوز ایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خاں کی خدمات کی زبردست ستائش کی اور کہا کہ جناب عامر علی خاں سارے تلنگانہ کے ہر شہر اور ہر گاؤں میں مسلمانوں کی آواز بن کر گونج رہے ہیں۔ جناب عامر علی خاں 12 فیصد مسلم تحفظات کو یقینی بنانے کیلئے بے تکان جدوجہد میںمصروف ہیںاور اب حکومت کو بھی ان کی جدوجہد کا اعتراف ہونے لگا ہے ۔ حکومت بھی ان کی جدوجہد کو دیکھتے ہوئے تحفظات کی بہرصورت فراہمی کے وعدہ کا اعادہ کر رہی ہے ۔ گذشتہ دنوں وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی مسٹر کے ٹی راما راؤ نے وعدہ کیا تھا کہ ریاستی حکومت مسلم تحفظات کے مسئلہ پر ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں اور نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خاں کو مایوس نہیںکریگی ۔ آج وزیر آبپاشی ہریش راؤ نے بھی تیقن دیا کہ حکومت مسلمانوں کو بہرصورت 12 فیصد تحفظات فراہم کریگی ۔ مسٹر ہریش راؤ آج ظہیر آباد میں خدمت بینک کی شاخ کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جناب عامر علی خاں 12 فیصد مسلم تحفظات اور مسلمانوں کے مسائل کو حکومت اور سرکاری مشنری تک پہنچاتے ہوئے مسلمانوں کی بہت بڑی خدمت کر رہے ہیں۔ حکومت مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کے معاملے میں عہد کی پابند ہے۔ مسلمانوں کو انڈسٹریل پارک کا حصہ بنانے حکومت تیار ہے۔ انھوں نے کہا کہ روزنامہ سیاست مسلمانوں کے مسائل حکومت تک پہنچانے میں اہم رول ادا کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے 12 فیصد مسلم تحفظات فراہم کرنے ملک کے مسلم ماہرین کا انتخاب کرکے سدھیر کمیٹی تشکیل دی ہے، جیسے ہی کمیٹی رپورٹ وصول ہوگی، حکومت مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کریگی۔ انھوں نے کہا کہ خدمت بینک کے رہنمایانہ خطوط سے میں بے حد متاثر ہوں ، یہ بینک سارے تلنگانہ کے لئے ماڈل بینک ثابت ہوگا۔ اگر اجازت دی جائے تو وہ بینک کا رکن بننے کیلئے تیار ہیں اور اپنی ایک ماہ کی تنخواہ خدمت بینک میں جمع کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ ساتھ ہی جماعت اسلامی کے ذمہ داروں سے اپیل کی کہ وہ سدی پیٹ میں خدمت بینک کی شاخ کا افتتاح کریں، وہ سدی پیٹ میں بھی ڈپازٹ کرانے تیار ہیں۔ اسلامک انڈسٹریل پارک قائم کرنے کے خلاف نہیں ہیں، اگر ظہیرآباد میں انڈسٹریل پارک قائم ہو رہا ہے تو وہ اس کیلئے علحدہ پلاٹ فراہم کرنے تیار ہیں، تاکہ اس کو ترقی حاصل ہوسکے۔ انھوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت مسلمانوں کی ترقی کیلئے وسیع تر اقدامات کر رہی ہے۔ 120 ریسیڈنشیل اسکولس قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے، جس میں 60 اسکولس لڑکیوں کیلئے اور 60 لڑکوں کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔ اردو دوسری سرکاری زبان ہوگی، مگر تعلیم انگریزی میں دی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ ایک ہزار کروڑ کا اقلیتی بجٹ ہے، مگر اسے قابل استعمال بنانے محکمہ اقلیتی بہبود میں اسٹاف نہیں ہے۔ حکومت نے محکمہ اقلیتی بہبود میں 350 جائدادوں پر تقررات کیلئے کابینی منظوری دی ہے۔ علاوہ ازیں ظہیرآباد جونیر کالج کیلئے دو کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں اور اردو میڈیم کلاس رومس میں اضافہ کی منظوری دی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ چار ہیلتھ سنٹرس بھی منظور کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر نیوز ایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خاں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے محنت کش طبقہ کی ضروریات کو محسوس کرکے معاشرہ کو سود کی لعنت سے بچانے خدمت بینک کا قیام عمل میں لانا قابل مبارکباد ہے۔ وہ اپنی جانب سے تلنگانہ کے تمام دس اضلاع میں خدمت بینک کے برانچس میں فی کس ایک لاکھ روپئے جملہ دس لاکھ روپئے جمع کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مسلم قوم کئی مسائل کا شکار ہے۔ قوم کو ان مسائل سے باہر نکالنا بہت بڑا چیلنج ہے۔ انھوں نے آیات و احادیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی جسے چاہتا ہے بے حساب دولت دیتا ہے، مگر نیت پر اس کا دار و مدار ہوتا ہے۔ اسلام نے غریبوں کی مدد کیلئے زکواۃ کو لازمی کیا ۔

TOPPOPULARRECENT