Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / سافٹ ویر انجنیئر کا تلوار سے حملہ ، 22 زخمی

سافٹ ویر انجنیئر کا تلوار سے حملہ ، 22 زخمی

پولیس نے حملہ آور کو گولی ماردی ، ڈی ایس پی کا بیان
کریم نگر ۔ 22 ۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) یہاں ایک خوفناک واقعہ میں ایک 28 سالہ سافٹ ویر انجنیئر نے تلوار سے اندھا دھند حملہ کرتے ہوئے بشمول اس کے والدین ، تین پولیس کانسٹبلس کے جملہ 22 افراد کو زخمی کردیا ۔ بالآخر پولیس نے اس شخص کو گولی ماردی ۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کریم نگر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 28 سالہ بلویندر سنگھ عرف ببلو مقیم لکشمی نگر ، کریم نگر قریباً صبح سات بجے اپنے والدین سے جھگڑ پڑا اور ان پر تلوار سے حملہ کیا اور پھر گھر سے باہر نکلتے ہوئے راستہ چلنے والے راہ گیروں پر تلوار سے حملہ کرنے لگا جس کے نتیجہ میں ایک آٹو ڈرائیور اور درجنوں افراد حملہ کی زد میں آگئے ۔ ان کے جسم سے خون بہنے لگ۔ عینی شاہدین نے اس بات سے واقف کروایا۔ اس دوران پولیس پٹرولنگ گاڑی وہاں پہنچ گئی جس پر بلویندر نے پولیس کانسٹبلس پر حملہ کر کے شدید زخمی کردیا ۔ والدین اور آٹو ڈرائیور کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔ پولیس کی فائرنگ میں یہ جنونی شخص زخمی ہوگیا اس کو حر است میں لیکر دواخانہ سے رجوع کیا گیا جہاں اس کی موت واقع ہوگئی۔ دواخانہ کے ذرائع نے موت کی تصدیق کی ۔ بلویندر بنگلور کی ایک کمپنی میں کام کرتا تھا ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT