Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / سافٹ ویر انجینئر کے قتل کا معمہ حل،پڑوسی گرفتار

سافٹ ویر انجینئر کے قتل کا معمہ حل،پڑوسی گرفتار

حیدرآباد /25 مئی (سیاست نیوز) ٹاٹا کنسلٹنسی سرویسیس (ٹی سی ایس) کے ایک سافٹ ویئر انجنیئر کا محض چند روپیوں کیلئے قتل کردیا گیا ۔ 25 سالہ ولی پلی ہاشمی متوطن گدوال ضلع محبوب نگر /23 اپریل کو اپنے روم واقع بلکم پیٹ ایلماں مندر کے قریب سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا ۔ گچی باؤلی پولیس نے سافٹ ویئر انجنیئر ہاشمی کے موبائیل فون ریکارڈس کا تجزیہ کیا ۔جس میں اس کے پڑوسی نریش کمار ریڈی کا نمبر دستیاب ہوا ۔ پولیس نے نریش کمار کو فوری حراست میں لیکر اس کی کڑی تفتیش کی جس میں اس نے انکشاف کیا کہ وہ سافٹ ویئر انجنیئر کا دو دن قبل قتل کرچکا ہے ۔ انسپکٹر گچی باؤلی پولیس اسٹیشن جے رمیش کمار نے بتایا کہ ولی پلی ہاشمی کو اس کے پڑوسی نریش کمار ریڈی نے لنگم پلی ریلوے اسٹیشن تفریح کیلئے لے گیا تھا جہاں پر اس نے نقد رقم لوٹنے کی کوشش کی اور دونوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی ۔ نریش کمار ریڈی نے سافٹ ویئر انجنیئر کے سر پر وزنی پتھر ڈال کر لنگم پلی ریلوے اسٹیشن کے قریب قتل کردیا اور وہاں سے مقتول کی گاڑی لیکر اپنے مکان پہونچ گیا تاکہ کسی کو قتل کا شبہ نہ ہوسکے ۔ مقتول سافٹ ویئر انجنیئرآندھراپردیش سی پی ایم پارٹی کے سکریٹری پی مدھو کا قریبی رشتہ دار ہے ۔

TOPPOPULARRECENT