سافٹ ویر ملازمہ کی خودکشی

   

شمس آباد : شمس آباد کے علاقہ رالہ گوڑہ میں واقع سی ایس کے ولا میں ایک خاتون نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ شمس آباد آر جی آئی اے انسپکٹر وجئے کمار نے بتایا کہ ایم لاونیا لہری 32 سالہ نظام آباد کی شادی 8 سال قبل وینکٹیشور راؤ ٹرو جیٹ پائلیٹ سے ہوئی تھی۔ لاونیا سافٹ ویر ملازمہ تھی۔ دونوں کو اولاد نہ ہونے پر شوہر اور ساس خسر کی جانب سے مسلسل ہراساں کیا جارہا تھا جس سے تنگ آکر خاتون نے خودکشی سے قبل فیس بُک پر اپنے دوستوں کو بھی اس سلسلہ میں بتایا اور ایک نوٹ لکھ کر پھانسی لے لی۔ لاونیا کے افراد خاندان کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا گیا اور شوہر وینکٹیشور راؤ کو حراست میں لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔