Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / سافٹ ویر کمپنی ملازم کی خود کشی

سافٹ ویر کمپنی ملازم کی خود کشی

حیدرآباد۔ 6 ڈسمبر (سیاست نیوز) ملک پیٹ گڈی انارم میں پیش آئے ایک واقعہ میں سافٹ ویر کمپنی کے ایک ملازم نے زہر پی کر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ ایم جگدیشور ریڈی متوطن بھدراچلم نے آج اپنے کرایہ کے مکان واقع گڈی انارم میں نامعلوم زہر پی کر خودکشی کرلی۔ مقامی افراد نے ملک پیٹ پولیس کو اس سلسلے میں مطلع کیا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور اس ضمن میں ایک مقدمہ بھی درج کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT