Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / سالارجنگ میوزیم میں ہند۔ امریکہ دوستی پر فوٹو نمائش کا افتتاح

سالارجنگ میوزیم میں ہند۔ امریکہ دوستی پر فوٹو نمائش کا افتتاح

جشن آزادی ہند کی مبارکباد کی پیشکشی، جامیسن فوسیس کارگذار کونسل جنرل کا خطاب
حیدرآباد۔15اگست(سیاست نیوز) دوصدیوں قدیم ہند امریکہ دوستی پر مشتمل ایک ماہ طویل فوٹو نمائش کا افتتاح کارگذار کونسل جنرل یو ایس اے ‘ حیدرآباد مسٹرجامیسن فوسیس کے ہاتھوں سالار جنگ میوزیم میں عمل میں آیا۔ اس موقع پرڈائرکٹر سالا ر جنگ میوزیم مسٹر اے ناگیندر ریڈی ‘ پبلک افیئرس آفیسر یو ایس کونسل حیدرآباد مسٹرگیبرل ہانس الیور بھی موجود تھے۔ قبل ازیں امریکی کارگذار سفیر مسٹر جامیسن نے اپنے خطاب کے دوران ہند امریکہ دوستی کو دو صدیو ں سے بھی قدیم قراردیا۔ انہوں نے کہاکہ 1783سے لیکر1947تک ہندامریکہ دوستی پر مبنی تاریخی فوٹو گیلری کے مشاہدہ سے اندازہوتا ہے کہ ہندوستان اور امریکہ کا رشتہ کتنا قدیم اور مضبوط ہے۔ مسٹر جامیسن نے نمائش کو متاثر کن قراردیتے ہوئے کہاکہ ہندوستان کی آزادی سے قبل امریکہ میںقائم برٹش سفارت خانہ کے روبرو ہندوستانی عوام کے احتجاجی مظاہرہ کو امریکی عوام کے تعاون کی یادگار تصاویر بھی اس نمائش کا حصہ ہیں۔انہوں نے تلنگانہ اور خاص طور سے شہر حیدرآباد کی عوام اور امریکہ کے درمیان کے رشتہ کا بھی اس موقع پر ذکر کیا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ بے شمار حیدرآباد کے لوگوں کا امریکہ سے کاروباری رشتہ ہے ۔واضح رہے کہ یوایس کونسلیٹ جنرل کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ ایک ماہ طویل فوٹو نمائش میں ہندامریکی دوستی کے دوصدیوں پرانی تصاویر آویزاں ہیںجن میں1946کے امریکی صدر ہاربرٹ ہوویر کی نئی دہلی میں مہاتما گاندھی سے ملاقات کے علاوہ مدراس ائس ہاوز‘ اور 1947میں یونائٹیڈ نیشنس میں لہرائے گئے ہندوستانی پرچم کی تصویروں کو بھی شامل کیا گیاہے۔مسٹر جیمسن نے جشن آزادی کے موقع پر ہندوستان بالخصوص ریاست تلنگانہ کی عوام کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT