Thursday , July 27 2017
Home / جرائم و حادثات / سالارجنگ کالونی ٹولی چوکی میں بلدیہ کی انہدامی کارروائی

سالارجنگ کالونی ٹولی چوکی میں بلدیہ کی انہدامی کارروائی

حیدرآباد ۔ 18 مارچ (سیاست نیوز) ٹولی چوکی کے علاقہ سالارجنگ کالونی میں بلدیہ نے ایک عمارت کی تعمیر کو رکواتے ہوئے سینٹرنگ کو توڑ دیا۔ بلدیہ کی اس کارروائی سے مکان مالک بلڈر اور مقامی عوام میں تشویش پیدا ہوگئی۔ سالارجنگ کالونی جامع مسجد سے متصل اس زیرتعمیر عمارت کے خلاف کارروائی کے بعد بلدی حکام کا کہنا ہیکہ اپنی حد سے 6 فیٹ آگے بڑھتے ہوئے انہوں نے تعمیر کی ہے اور بارہا شکایتوں پر بلدیہ نے یہ اقدام کیا جبکہ عمارت کی تعمیر انجام دے رہے بلڈر کا کہنا ہیکہ عمارت کالونی میں موجودہ عمارتوں کی طرز پر ہی تعمیر کی جارہی ہے۔ بلڈر محمد ضمیر کا کہنا ہیکہ وہ انصاف کیلئے ہر ممکنہ کوشش کریں گے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT