Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / سالار جنگ میوزیم میں آج خطاطی نمائش و انسٹرکٹرس تربیت کا آغاز

سالار جنگ میوزیم میں آج خطاطی نمائش و انسٹرکٹرس تربیت کا آغاز

ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی افتتاح کریں گے ، سرکردہ شخصیتوں کی شرکت
حیدرآباد ۔ 4 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : کیلی گرافی اینڈ گرافک ڈیزائن کے فروغ کے لیے ہر سال خطاطی نمائش اور انسٹرکٹرز کی تربیت کا پروگرام کا 5 نومبر کو 11 بجے صبح سالار جنگ میوزیم نیا پل حیدرآباد میں جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ افتتاح انجام دیں گے ۔ جناب ارتضیٰ کریم ڈائرکٹر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی صدارت کریں گے ۔ مہمانان خصوصی میں ڈاکٹر اسلم پرویز وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، پروفیسر اپا راؤ پوڈیل وائس چانسلر حیدرآباد یونیورسٹی ، جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، ڈاکٹر اے ناگیندر ، محترمہ راجکماری اندرا دھن راج گیر ، پروفیسر اشرف رفیع ، ڈاکٹر ایس اے شکور ، سکریٹری ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی ، جناب بیگ احساس ، جناب احمد علی اور جناب رفیع الدین قادری ادارہ ادبیات اردو شامل ہیں ۔ جناب انتخاب احمد ریسرچ آفیسر نے بتایا کہ خطاطی نمائش روزانہ صبح 10 تا 5 بجے شام 11 نومبر تک رہے گی ۔ داخلے کی عام اجازت ہے ۔ شائقین فن سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے ۔اس نمائش میں ہندوستان میں چل رہے 60 سنٹرز کے اساتذہ کے طغرے اور مختلف اصلاحی اشعار پر مشتمل خوبصورت تحریریں موجود ہیں جنہیں گرافک کے مختلف شیڈس اور کلرس میں ڈھالا گیا ہے ۔ عربی خطوط میں خط ثلث ، دیوانی اور نستعلیق میں دعائیہ آیتیں بنائی گئی ہیں جو آنکھوں کو سکون اور دل و دماغ کے لیے فرحت کا باعث ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT