Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / سالار جنگ میوزیم میں آج دکنی تمثیلی مشاعرہ

سالار جنگ میوزیم میں آج دکنی تمثیلی مشاعرہ

حیدرآباد ۔ 9 ۔ دسمبر : ( راست ) : آغا خاں ٹرسٹ فار کلچر کے زیر نگرانی سنٹر فار دکن اسٹڈیز اور ایوان فنکار کے زیر اہتمام ڈاکٹر جاوید کمال کا تحریر و ہدایت کردہ دکنی تمثیلی مشاعرہ ’ دکن سا نہیں ٹھار سنسار میں ‘ 10 دسمبر کو شام 6 بجے سالار جنگ میوزیم میں پیش کیا جائے گا ۔ سلطنت گولکنڈہ کے علاوہ بیجا پور اور گجرات کے دکنی شعراء کی تمثیل میں حصہ لینے والے فنکاروں میں شیخ اقبال ، لطیف الدین لطیف ، محبوب خاں اصغر ، وحید پاشاہ قادری ، ڈاکٹر معین امر بمبو ، نعمت اللہ بیگ ، یوسف الدین یوسف ، اطیب اعجاز ، مرزا حامد بیگ ، محمد زاہد ، سید عارف اور نیر اعظم شامل ہیں ۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر حمیرا سعید انجام دیں گی ۔ پس منظر کامنٹری ڈاکٹر جاوید کمال کی ہوگی ۔ مشاعرہ کے بعد پورواگرو کی غزلیات کا پروگرام ہوگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT