Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سالار جنگ میوزیم میں خطاطی نمائش کا آج آخری دن

سالار جنگ میوزیم میں خطاطی نمائش کا آج آخری دن

گرافک ڈیزائن و اساتذہ کی تربیت کا اختتام ، پروفیسر ظہور زرگر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 10 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کی جانب سے 5 نومبر سے جاری کیلی گرافی اینڈ گرافک ڈیزائن نمائش اور اساتذہ کا تربیتی پروگرام نہایت کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ۔ تاہم سالار جنگ میوزیم کے لکچر ہال میں خطاطی نمائش 11 نومبر بروز جمعہ تک جاری رہے گی ۔ آج اساتذہ جو ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں فن خطاطی و گرافک کی تربیت کا اختتامی دن تھا ۔ پروفیسر ظہور زرگر ( جامعہ ملیہ دہلی ) نے گرافک ڈیزائن پر لکچر دئیے اور عملی طور پر برش اور رنگوں کا خوبصورت امتزاج پیش کیا ۔ جناب انیس صدیقی نے خطوط کے نوک و پلک کی باریکیوں کو پیش کیا اور اس فن کی افادیت اور روزگار پر رہنمائی کی ۔ اسناد اور مومنٹوز کی تقسیم پروفیسر زرگر ظہور ، انیس صدیقی اور انتخاب احمد ، احمد علی کے ہاتھوں عمل میں آئی ۔ جناب انتخاب احمد ریسرچ آفیسر نے بتایا کہ قومی کونسل ہر سال فن خطاطی و گرافک ڈیزائن اساتذہ کی تربیت کا اہتمام کرتی ہے تاکہ فن کا فروغ اور بقاء ہوسکے ۔ نمائش میں لگے طغرے اور مختلف دعائیہ آیتوں کے پس منظر میں رنگوں اور حروف کی تشکیل کو عوام نے بیحد پسند کیا اور اصرار کیا کہ جلد از جلد حیدرآباد میں دوبارہ نمائش کا اہتمام کیا جائے ۔ اس ضمن میں پروفیسر ارتضیٰ کریم کا منصوبہ ہے کہ ملک کے قصبات میں بھی نئے سنٹرز کا آغاز کیا جائے تاکہ سوچھ بھارت کے تحت ملک سے ناخواندگی کا خاتمہ ہوسکے ۔ پروگرام کے انعقاد میں جناب محمد قاسم ، جناب ایم اے ولی خان ، مسٹر جتیندر نے حصہ لیا ۔ جناب انتخاب احمد نے خطاطی نمائش اور اساتذہ کی تربیت پروگرام کی کامیابی پر جناب احمد علی کیوریٹر سالار جنگ میوزیم ، مسٹر سمیر مہتا ، جناب عبدالغفار و ساجدہ تبسم ادارہ ادبیات اردو اور جناب رضی الدین اقبال محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس سنٹر کا شکریہ ادا کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT